معروف اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹ جیسی برائی سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیے: یاسر حسین نے مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اپنے مرحوم والد کی ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ ہاتھ میں سگریٹ تھامے کھڑے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں یاسر نے بتایا کہ اُن کے والد کی وفات کو 12 سال ہوگئے ہیں اور آج ان کی برسی ہے۔
یاسر حسین نے لکھا کہ اُن کے والد میں ایک بری بات تھی جو تصویر میں بھی نظر آرہی ہے اور وہ ہے سگریٹ ۔
یاسر نے بتایا کہ اُن کے والد کو سگریٹ نوشی کے باعث پھیپھڑوں کا کینسرہوا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ آپ بھی اپنے پیاروں کو پیار سے سمجھائیں اور اس برائی سے دور کریں۔
اپنے کیپشن کے آخر میں یاسر نے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی بھی اپیل کی ۔
انہوں نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ NoSmoking اور QuitSmoking بھی لکھا۔
یاسر کی اس تصویر پر کمینٹ کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں نے ان کے والد کے لیے دعائے مغفرت کی اور اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔